اور اللہ تعالیٰ تم سے بکثرت اموال غنیمت کا وعدہ کرچکا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے فی الحال اس نے تم کو یہ (خیبر کی غنیمت) عطا فرمادی اور لوگوں کے ہاتھ تمہارے خلاف اٹھنے سے روک دئیے تاکہ یہ واقعہ مومنوں کے لیے ایک نشانی بن جائے اور اللہ سیدھی راہ کی طرف تمہیں ہدایت بخشے۔