جن لوگوں پر تورات کے (علم وفضل کا) بار ڈالا گیا تھا پھر انہوں نے اس کابار نہ اٹھایا ان کی مثال اس گدھے کی سی ہے جو بڑی بڑی کتابیں اٹھائے ہوئے ہو جن لوگوں نے اللہ کی آیات کی تکذیب کی ان کی مثال (اس سے بھی) بری ہے اور ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا (3۔ 4) ۔