اور تم میں جو عورتیں بغیر شوہر کے ہوں (19) انہیں بٹھائے نہ رکھو) ان کا نکاح کردو۔ اور تمہارے زیردستوں میں (یعنی لونڈی غلاموں میں) جونیک چلن ہوں ان کا بھی نکاح کردو اگر وہ محتاج ہوں گے تو اللہ اپنے فضل سے انہیں تونگر کردے گا اللہ تو بڑی وسعت رکھنے والا (سب کچھ) جاننے والا ہے (20) ۔