اے ایمان والو تم اللہ کے سامنے خالص توبہ کرو، بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ تم سے دور کردے اور تمہیں جنتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی (3) ۔ اور وہ (نتائج وعواقب امور کا) دن جب کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا اور ذلیل نہیں کرے گا، ان کے ایمان کی روشنی ان کے آگے اور داہنی طرف ساتھ چل رہی ہوگی اور ان کی زبان پر یہ دعائیں ہوں گی کہ خدایا، اس روشنی کو ہمارے لیے آخرتک رکھیو، اور ختم نہ کردیجو، نیز ہمارے قصوروں کو معاف کردیجیو بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے اے نبی کفار اور منافقین کے ساتھ جہاد کیجئے اور ان پر سختی کیجئے ان کاٹھکانا جہنم ہے اور (وہ بہت برا ٹھکانا ہے)