مسلمانو ! اللہ کے اور مسلمانوں کے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ (1، 2) کہ ان کے ساتھ محبت واعانت سے پیش آنے لگو، حالانکہ اللہ نے جو سچائی تمہاری طرف بھیجی ہے وہ اس سے انکار کرچکے ہیں اور اس کے ساتھ دشمن ہیں وہ رسول کو اور تمہیں محض اس بنا پر جلاقطن کرتے ہیں کہ تم اپنے پروردگار اللہ پر ایمان لائے ہو اگر تم میری راہ میں جہاد اور میری رضا جوئی کی خاطر (ہجرت کرکے اپنے گھروں سے) نکلے ہو (تویہ دوستی مت کرو) تم پوشیدہ ان کو دوستی کے پیغام بھیجتے ہو ؟ حالانککہ جو کچھ تم چھپاکر کرتے ہو اور جو علانیہ کرتے ہو ہر چیز کو خوب میں خوب جانتا ہوں اور جو کوئی بی تم میں سے ایسا کرے گا تو یقین جانو کہ وہ راہ راست سے بھٹک گیا