فهرس الكتاب

الصفحة 2874 من 6348

اگر ایک آدمی اندھاہو، یالنگڑ ہوا یابیمار ہو تو اس کے لیے کوئی حرج نہیں، اور خود تمہارے لیے بھی کوئی حرج نہیں کہ اپنے گھر سے کھانا کھاؤ یا اسیے گھروں سے کھاؤ جو تمہارے باپ ماں، بھائی، بہن چچا، پھوپھی، ماموں، خالہ کے گھر ہوں، یا ان لوگوں کے جن کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہوئیں یا دوستوں کے گھر ہوں اور اس میں بھی کوئی گناہ کی بات نہیں کہ تم سب مل کر کھانا کھاؤ یا الگ الگ (45) ۔ پھر جب ایسا ہو کہ تم کسی گھر میں داخل ہوتوچاہیے کہ اپنے لوگوں پر سلام بھیجو ایک دعا جو اللہ کی طرف سے ٹھہرا دی گئی، مبارک اور پاکیزہ۔ اس طرح اللہ اپنے احکام کھول کھول کر بیان کردیتا ہے تاکہ تم سمجھو بوجھو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت