اور وہی ذات ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے، (26) اور جس دن وہ (روز قیامت سے) کہے گا کہ: تو ہوجا تو وہ ہوجائے گا۔ اس کا قول برحق ہے۔ اور جس دن صورت پھونکا جائے گا، اس دن بادشاہی اسی کی ہوگی (27) وہ غائب و حاضر ہر چیز کو جاننے والا ہے، اور وہی بڑی حکمت والا، پوری طرح باخبر ہے