کیا تم نہیں دیکھتے کہ جو کوئی بھی آسمانوں میں ہے اور کوئی بھی زمین ہے۔ نیز سورج، چاند، ستارے، پہاڑ، درخت، چارپائے، سب اللہ کے آگے سربسجود ہیں؟ اور کتنے ہی انسان بھی؟ ہاں بہت سے انسان ایسے بھی ہیں کہ ان پر عذاب کی بات ثابت ہوگئ، اور جس کسی کو اللہ ذلت میں ڈالے تو پھر کوئی نہیں جو اسے عزت دینے والا ہو، وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔