اے نبی ! جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دینے کا ارادہ کرتو ان کی عدت کا خیال کرتے ہوئے طلاق دو اور (طلاق کے بعد ان کی) عدت شمار کرتے رہو (1، 2) اور اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے تم مطلقہ عورتوں کو ان کے گھروں سے نہ نکالو اور نہ وہ خود نکلیں الا یہ کہ وہکسی کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں، یہ (احکام) اللہ کے (مقرر کردہ) حدود ہیں اور جو بھی اللہ تعالیٰ کے حدود سے تجاوز کرے گا وہ اپنے آپ پر ظلم کرے گا تم نہیں جانتے شاید اللہ تعالیٰ اس (طلاق دینے) کے بعد کوئی نئی صورت پیدا کردے