22۔ 1 اس بات کو قرآن کریم میں دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا ہے۔ (لَہُمْ قُلُوْبٌ لَّا یَفْقَہُوْنَ بِہَا ۡ وَلَہُمْ اَعْیُنٌ لَّا یُبْصِرُوْنَ بِہَا ۡ وَلَہُمْ اٰذَانٌ لَّا یَسْمَعُوْنَ بِہَا ۭاُولٰۗیِٕکَ کَالْاَنْعَامِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ اُولٰۗیِٕکَ ہُمُ الْغٰفِلُوْنَ) 7۔ الاعراف:179) ان کے دل ہیں، لیکن ان سے سمجھتے نہیں، ان کی آنکھیں ہیں، لیکن ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں لیکن ان سے سنتے نہیں یہ چوپائے کی طرح ہیں، بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ۔ یہ لوگ (اللہ سے) بے خبر ہیں۔