29۔ 1 فرعون نے دیکھا کہ موسیٰ (علیہ السلام) مختلف انداز سے رب العالمین کی ربوبیت کامل کی وضاحت کر رہے ہیں جس کا کوئی معقول جواب اس سے نہیں بن پا رہا ہے۔ تو اس نے دلائل سے صرف نظر انداز کرکے دھمکی دینی شروع کردی اور موسیٰ (علیہ السلام) کو قید کرنے سے ڈرایا۔