ف 1 اس بستی سے مراد جمہور مفسرین کے نزدیک بیت المقدس ہے۔
ف 2 سجدہ سے بعض حضرات نے یہ مطلب لیا ہے کہ جھکتے ہوئے داخل ہو اور بعض نے سجدہ شکر ہی مراد لیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بارگاہ الٰہی میں عجز اور انکسار کا اظہار اور اعتراف شکر کرتے ہوئے داخل ہو۔
ف 3 حِطَّۃٌ اس کے معنی ہیں ہمارے گناہ معاف فرما دے۔