12۔ 1 یعنی ہم نے اپنی قدرت اور تکوینی حکم کے ذریعے سے موسیٰ (علیہ السلام) کو اپنی ماں کے علاوہ کسی اور انا کا دودھ پینے سے منع کردیا، چنانچہ بسیار کوشش کے باوجود کوئی انا انھیں دودھ پلانے اور چپ کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
12۔ 2 یہ سب منظر ان کی ہمشیرہ خاموشی کے ساتھ دیکھ رہی تھیں، بالآخر بول پڑیں کہ میں تمہیں ایسا گھرانا بتاؤں جو اس بچہ کی تمہارے لئے پرورش کرے۔
12۔ 3 چنانچہ انہوں نے ہمشیرہ موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا کہ جا اس عورت کو لے آ چنانچہ وہ دوڑی دوڑی گئی اور اپنی ماں کو، جو موسیٰ (علیہ السلام) کی بھی ماں تھی، ساتھ لے آئی۔