فهرس الكتاب

الصفحة 3301 من 6348

23۔ 1 یعنی جب مدین پہنچے تو اس کے کنویں پر دیکھا کہ لوگوں کا ہجوم ہے جو اپنے جانوروں کو پانی پلا رہا ہے۔ مدین یہ قبیلے کا نام تھا اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد سے تھا، جب کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) حضرت یعقوب (علیہ السلام) کی نسل سے تھے جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پوتے (حضرت اسحاق(علیہ السلام) کے بیٹے تھے۔ یوں اہل مدین اور موسیٰ کے درمیان نسبی تعلق بھی تھا (ایسرالتفاسیر) اور یہی حضرت شعیب (علیہ السلام) کا مسکن مبعث بھی تھا۔

23۔ 2 دو عورتوں کو اپنے جانور روکے، کھڑے دیکھ کر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے دل میں رحم آیا اور ان سے پوچھا، کیا بات ہے تم اپنے جانوروں کو پانی نہیں پلاتیں؟۔ رعاء راع (چرواہا) کی جمع ہے۔

23۔ 3 تاکہ مردوں سے ہمارا اختلاط نہ ہو۔

23۔ 4 والد صاحب بوڑھے ہیں اس لئے وہ گھاٹ پر پانی پلانے کے لئے نہیں آ سکتے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت