81۔ 1 جب فرشتوں نے حضرت لوط (علیہ السلام) کی بے بسی اور ان کی قوم کی سرکشی کا مشاہدہ کرلیا تو بولے، اے لوط! گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ہم تک تو کیا، اب یہ تجھ تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔ اب رات کے ایک حصے میں، سوائے بیوی کے، اپنے گھر والوں کو لے کر یہاں سے نکل جا! صبح ہوتے ہی اس بستی کو ہلاک کردیا جائے گا۔