فهرس الكتاب

الصفحة 3935 من 6348

112۔ 1 حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے مذکورہ واقعے کے بعد اب ایک بیٹے اسحاق (علیہ السلام) کی اور اس کے نبی ہونے کی خوشخبری دینے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے جس بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم دیا گیا تھا، وہ اسماعیل (علیہ السلام) تھے۔ جو اس وقت ابراہیم (علیہ السلام) کے اکلوتے بیٹے تھے اسحاق (علیہ السلام) کی ولادت ان کے بعد ہوئی ہے۔ مفسرین کے درمیان اس کی بابت اختلاف۔ ہے کہ ذبیح کون ہے، اسماعیل (علیہ السلام) یا اسحاق علیہ السلام؟ امام ابن جریر نے حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو اور ابن کثیر اور اکثر مفسرین نے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کو ذبیح قرار دیا ہے اور یہی بات صحیح ہے۔ امام شوکانی نے اس میں تو قف اختیار کیا (تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر فتح القدیر اور تفسیر ابن کثیر

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت