2۔ 1 اللہ کی مدد کا مطلب، اسلام اور مسلمانوں کا کفر اور کافروں پر غلبہ ہے، اور فتح سے مراد فتح مکہ ہے، جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مولد و مسکن تھا، لیکن کافروں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صحابہ کرام کو وہاں سے ہجرت کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ چنانچہ جب 8 ہجری میں یہ مکہ فتح ہوگیا تو لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے شروع ہوگئے، جب کہ اس سے قبل ایک ایک دو دو فرد مسلمان ہوتے تھے فتح مکہ سو لوگوں پر یہ بات بالکل واضح ہوگئی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے سچے پیغمبر ہیں اور دین اسلام دین حق ہے، جس کے بغیر اب نجات اخروی ممکن نہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا جب ایسا ہو تو۔