80۔ 1 حضرت صالح (علیہ السلام) کی قوم ثمود کی بستیوں کا نام تھا۔ انھیں ( اَصْحٰبُ الْحِـجْرِ) 15۔ الحجر:80) (حجر والے) کہا گیا ہے۔ یہ بستی مدینہ اور تبوک کے درمیان تھی۔ انہوں نے اپنے پیغمبر حضرت صالح (علیہ السلام) کو جھٹلایا۔ لیکن یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ' انہوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا، یہ اس لئے کہ ایک پیغمبر کی تکذیب ایسے ہی ہے جیسے سارے پیغمبروں کی تکذیب۔