6۔ 1 یعنی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رسول اس لئے بنایا ہے اور یہ کتاب اس لئے نازل کی ہے تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس قوم کو ڈرائیں جن میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا، اس لئے ایک مدت سے یہ لوگ دین حق سے بے خبر ہیں۔ یہ مضمون پہلے بھی کئی جگہ گزر چکا ہے کہ عربوں میں حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کے بعد، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے براہ راست کوئی نبی نہیں آیا۔ یہاں بھی اس چیز کو بیان کیا گیا ہے۔