* صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طواف کی دو رکعتوں اور فجر اور مغرت کی سنتوں میں (قل یٰٓایھا الکٰفرون) اور سورۃ اخلاص پڑھتے تھے۔ اسی طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بعض صحابہ (رض) کو فرمایا کہ رات کو سوتے وقت، یہ سورت پڑھ کر سوؤ گے تو شرک سے بری قرار پاؤ گے۔ بعض روایت میں خود آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عمل بھی یہ بتلایا گیا ہے۔ (ابن کثیر)