فهرس الكتاب

الصفحة 3735 من 6348

42۔ 1 اس میں اللہ تعالیٰ بیان فرما رہا ہے کہ بعث محمدی سے قبل یہ مشرکین عرب قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ اگر ہماری طرف کوئی رسول آیا، تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے اور اس پر ایمان لانے میں ایک مثالی کردار ادا کریں گے۔ یہ مضمون دیگر مقامات پر بھی بیان کیا گیا ہے۔ مثلًا (اَنْ تَقُوْلُوْٓا اِنَّمَآ اُنْزِلَ الْکِتٰبُ عَلٰی طَاۗیِٕفَتَیْنِ مِنْ قَبْلِنَا ۠ وَاِنْ کُنَّا عَنْ دِرَاسَتِہِمْ لَغٰفِلِیْنَ 156؀ۙ اَوْ تَقُوْلُوْا لَوْ اَنَّآ اُنْزِلَ عَلَیْنَا الْکِتٰبُ لَکُنَّآ اَہْدٰی مِنْہُمْ ۚ فَقَدْ جَاۗءَکُمْ بَیِّنَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَہُدًی وَّرَحْمَۃٌ ۚ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ کَذَّبَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَصَدَفَ عَنْہَا ۭ سَنَجْزِی الَّذِیْنَ یَصْدِفُوْنَ عَنْ اٰیٰتِنَا سُوْۗءَ الْعَذَابِ بِمَا کَانُوْا یَصْدِفُوْنَ 157؁) 6۔ الانعام:157-156) (ثُمَّ اِنَّ مَرْجِعَہُمْ لَا۟اِلَی الْجَحِیْمِ) 37۔ الصافات:68)۔ (فَکَفَرُوْا بِہٖ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ) 37۔ الصافات:170) 42۔ 2 یعنی حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس نبی بن کر آگئے جن کے لئے وہ تمنا کرتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت