فهرس الكتاب

الصفحة 3393 من 6348

26۔ 1 حضرت لوط علیہ السلام، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے برادر زاد تھے، یہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پر ایمان لائے، بعد میں ان کو بھی ' سدوم ' کے علاقے میں نبی بنا کر بھیجا گیا۔

26۔ 2 یہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا اور بعض کے نزدیک حضرت لوط (علیہ السلام) نے، اور بعض کہتے ہیں دونوں نے ہجرت کی۔ یعنی جب ابراہیم (علیہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والے لوط (علیہ السلام) کے لئے اپنے علاقے ' کو ٹی ' میں، جو حران کی طرف جاتے ہوئے کوفے کی ایک بستی تھی، اللہ کی عبادت کرنی مشکل ہوگئی تو وہاں سے ہجرت کر کے شام کے علاقے میں چلے گئے، تیسری، ان کے ساتھ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اہلیہ سارہ تھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت