14۔ 1 یعنی دیوار حائل ہونے پر منافقین مسلمانوں سے کہیں گے کہ دنیا میں ہم تمھارے ساتھ نمازیں نہیں پڑھتے تھے اور جہاد وغیرہ میں حصہ نہیں لیتے تھے۔
14۔ 2 تم نے اپنے دلوں میں کفر اور نفاق چھپا رکھا تھا۔
14۔ 3 کہ شاید مسلمان کسی گردش کا شکار ہوجائیں
14۔ 4 دین کے معاملے میں، اسی لیے قرآن کو مانا نہ دلائل ومعجزات کو۔
14۔ 5 جس میں تمہیں شیطان نے مبتلا کیے رکھا۔
14۔ 6 یعنی تمہیں موت آگئی، یا مسلمان بالآخر غالب رہے اور تمہاری آرزوں پر پانی پھر گیا۔
14۔ 7 یعنی اللہ کے حلم اور اس کے قانون امہال کی وجہ سے تمہیں شیطان نے دھوکے میں ڈالے رکھا۔