71۔ 1 یہ قصہ اس سے قبل سورۃ بقرہ، سورۃ اعراف، سورۃ حجر، سورۃ بنی اسرائیل اور سورۃ کہف میں بیان ہوچکا ہے اب اسے یہاں بھی اجمالًا بیان کیا جا رہا ہے۔
71۔ 2 یعنی ایک جسم، جنس بشر سے بنانے والا ہوں۔ انسان کو بشر، زمین سے اس کی مباشرت کی وجہ سے کہا۔ یعنی زمین سے ہی اس کی ساری وابستگی ہے اور وہ سب کچھ اسی زمین پر کرتا ہے۔ یا اس لئے کہ وہ بادی البشرۃ ہے۔ یعنی اس کا جسم یا چہرہ ظاہر ہے