151۔ 1 اہل کتاب کے متعلق پہلے گزر چکا ہے کہ وہ بعض نبیوں کو مانتے تھے اور بعض کو نہیں۔ جیسے یہود نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) و حضرت محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور عیسایؤں نے حضرت محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا انبیاء علیہم السلام کے درمیان تفریق کرنے والے یہ پکے کافر ہیں۔