فهرس الكتاب

الصفحة 2470 من 6348

104۔ 1 یعنی سب سے زیادہ عاقل اور سمجھدار۔ یعنی دنیا کی زندگی انھیں چند دن بلکہ گھڑی دو گھڑی کی محسوس ہوگی۔ جس طرح دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا (وَیَوْمَ تَــقُوْمُ السَّاعَۃُ یُـقْسِمُ الْمُجْرِمُوْنَ ڏ مَا لَبِثُوْا غَیْرَ سَاعَۃٍ ۭ کَذٰلِکَ کَانُوْا یُؤْفَکُوْنَ) 30۔ الروم۔55) جس دن قیامت برپا ہوگی کافر قسمیں کھا کر کہیں گے کہ وہ (دنیا میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے یہی مضمون اور بھی متعدد جگہ بیان کیا گیا ہے۔ مثلا سورۃ فاطر، 37 سورۃ المؤمنون۔، 112۔ 114 سورۃ النازعات وغیرہ مطلب یہی ہے فانی زندگی کو پاقی رہنے والی زندگی پر ترجیح نہ دی جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت