38۔ 1 حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے اس جواب سے ملکہ نے اندازہ لگا لیا کہ وہ سلیمان (علیہ السلام) کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے چنانچہ انہوں نے مطیع و منقاد ہو کر آنے کی تیاری شروع کردی۔ سلیمان (علیہ السلام) کو بھی ان کی آمد کی اطلاع مل گئی تو آپ نے انھیں مذید اپنی اعجازی شان دکھانے کا پروگرام بنایا اور انکے پہنچنے سے قبل ہی اس کا تخت شاہی اپنے پاس منگوانے کا بندوبست کیا۔