4۔ 1 اس میں (بہتان تراشی) کی سزا بیان کی گئی ہے کہ جو شخص کسی پاک دامن عورت یا مرد پر زنا کی تہمت لگائے اس طرح جو عورت کسی پاک دامن مرد یا عورت پر زنا کی تہمت لگائے اور بطور ثبوت چار گواہ پیش نہ کرسکے تو اس کے لئے تین حکم بیان کئے گئے ہیں (1) انھیں اسی کوڑے لگائے جائیں (2) ان کی شہادت قبول نہ کی جائے (3) وہ عند اللہ و عندالناس فاسق ہیں۔