فهرس الكتاب

الصفحة 1348 من 6343

آیت (106) میں فرمایا کچھ اور لوگ ہیں جو خدا کے فیصلہ کا ابھی انتظار کر رہے ہیں یعنی ان کی توبہ کی قبولیت و عدم قبولیت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ کل تین آدمی تھے، مرارہ بن الربیع، کعب بن مالک، ہلال بن امیہ۔ انہوں نے واپسی کر کوئی معذرت نہیں کی اور کہا سچی بات یہ ہے کہ کوئی عذر نہ تھا۔ محض کاہلی اور سستی تھی جس نے نکلنے نہیں دیا۔ اس پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ کے حکم کا انتظار کرو، چنانچہ آگے چل کر آیت (117) میں ان کا حکم ملے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت