فهرس الكتاب

الصفحة 1610 من 6343

خواب میں گیارہ ستاروں سے مقصود یوسف کے گیارہ بھائی تھے اور سورج چاند سے باپ اور (سوتیلی) ماں، تورات میں ہے کہ یوسف نے بھائیوں سے خواب کہہ دیا تھا اور انہیں یہ بات بھی معلوم ہوگئی تھی کہ اس کی تعبیر کیا ہے۔ (پیدائش: 11: 37) غالبا حضرت یوسف باپ کی ممانعت سے پہلے یہ بات ظاہر کرچکے تھے۔

بھائیوں کا یوسف کے بارے میں مشورہ کرنا اور اس پر متفق ہونا کہ اسے ایک اندھے کنویں میں ڈال دیا جائے اور باپ سے اجازت مانگنی کہ یوسف کو اپنے ساتھ جنگل میں لے جائیں جہاں وہ روز مویشی چرانے جایا کرتے تھے۔ تورات میں ہے کہ جب بھائیوں نے مشورہ کیا تو روبن نے کہا قتل نہ کرو کنویں میں ڈال دو۔ (پیدائش: 24: 37)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت