فهرس الكتاب

الصفحة 5626 من 6343

(2) قرآن پاک میں نفس انسانی کی تین صفات مذکور ہیں ایک وہ جو انسان کو برائی پر اکساتا ہے اس کا نام، نفس امارہ، ہے دوسرا وہ جو نفس غلط کام کرنے پر انسان کو ملامت کرتا ہے اس کا نام نفس لوامہ ہے تیسرا وہ جوصحیح راہ اختیار کرنے پر اطمینان محسوس کرتا ہے اس کا نام، نفس مطمئنہ، ہے۔ یہاں پر اللہ تعالیٰ نے قیامت کے دن اور نفس لوامہ کی قسم کھاکر جو بات بیان کی ہے وہ مذکور نہیں ہے اور وہ یہ ہے کہ مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ دوبارہ زندہ کرے گا اور وہ ایسا کرنے پر قادر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت