فهرس الكتاب

الصفحة 2474 من 6343

آیت (108) میں قیامت کے منظر کی جو تصویر کھینچی گئی ہے اس کا سارا زور مترجموں نے ضائع کردیا۔ ایک میدان میں بے شمار آدمی چل رہے ہوں مگر سب کے ہوش اڑے ہوئے ہوں اور سب کی زبانیں ہیبت نے گونگی کردی ہوں، تو اس منظر کا کیا حال ہوگا؟ ایک دہشت انگیز سناٹا، جس میں قدموں کی آہٹ کے سوا اور کوئی آواز مخل نہ ہوگی، اور ریہ آزوا بھی زندگی کی خوشگواری پیدا نہیں کرے گی بلکہ منظر کی دہشت میں اور اضافہ کردے گی۔

لیث یدق الاسد الھموسا۔۔۔ ولا یھاب الفیل والجاموسا

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت