فهرس الكتاب

الصفحة 1656 من 6343

حضرت یوف کا مژدہ رہائی سننا مگر قید خانہ چھوڑنے سے انکار کردینا اور بادشاہ سے کہلانا کہ پہلے میرے قضیہ کی تحقیقات کرلی جائے، بادشاہ کا تحقیق کرنا اور انن کی پاکی و راستی کا آشکارا ہوجانا اور عزیز کی بیوی کا اعلان کرنا کہ وہ سچا ہے، سارا قصور میرا تھا۔ تعبیر سن کر بادشاہ کے دل میں حضرت یوسف کا اس درجہ احترام پیدا ہوگیا کہ اس نے ایک خاص پیام بر ان کے لانے کے لیے بھیجا جسے آیت (50) میں رسول سے تعبیر کیا ہے، لیکن حضرت یوسف نے تعمیل حکم سے انکار کردیا، انہوں نے کہا میں اس طرح رہا ہونا پسند نہیں کرتا۔ پہلے میرے معاملہ کی تحقیقات کرلی جائے کہ مجھے قید میں کیوں ڈالا گیا؟ اگر میں مجرم ہوں تو رہائی کا مستحق نہیں، اگر مجرم نہیں ہوں تو بلاشبہ مجھے رہا ہونا چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت