(21) آیت 85 میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی اور بشارت دی ہے کہ جس نے تم پر یہ ذمہ داری ڈالی وہ تجھے کامیابی سے ہم کنار بھی کرے گا یہ نبوت ورسالت موہبت ربانی ہے اس میں تمہاری طلب کو دخل نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص رحمت ہے لہذا اس کی تبلیغ میں کسی قسم کی مداہنت کام نہ لیں، دعوت دیتے رہیں اور مخالفین کی پروا نہ کریں۔