(4) رسالت وتوحید کے بعد آخرت پر ان کے اعتراض کی تردید کی اور کفار یہ بات انکار وتعجب کے انداز سے کہتے مگر وہ اس بات پر غور نہ کرتے کہ موت تو روح کے جسم سے الگ ہونے کا نام ہے اس سے انسان معدوم نہیں ہوجاتا بلکہ روح انسانی دوسرے مقام پر منتقل ہوجاتی ہے اور اسے آخرت میں نیاجنم دے دیا جائے گا اور وہ جزا وسزا سے دوچار ہوگی۔