فهرس الكتاب

الصفحة 5547 من 6343

تفسیر وتشریح۔

(1) سورۃ مزمل کاموضوع تنزیل یہ تھا کہ تبلیغ حق کی مشکلات ومقامات کی نسب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آگاہی بخشی اور بتلا دیا جائے کہ حق کا ظہور ہمیشہ ابتدا میں مظلومی دبے سروسامانی کے ساتھ ہوتا ہے پر آخر میں فتح مندی چمکتی ہے چنانچہ آیات آئندہ میں راہ حق کی مشکلات وتکالیف پر اور اس انکار وسرکشی پر جو باطل پرستوں میں نظر آتی ہے آپ کو تسکین وتسلی دی ہے اور فرمایا ہے کہ ان حالات کو دیکھ کر اپنے اندر مایوسی نہ لاؤ یہ حق کی ابتداء ہے مگر تھورے سے صبر وانتظار کے بعد اس کی انتہابھی آنے والی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت