فهرس الكتاب

الصفحة 3657 من 6343

(7) ۔ سبا جنوبی عرب کی ایک بہت بڑی قوم کا نام ہے جو چند بڑے قبائل پر مشتمل تھی اور قدیم زمانہ سے دنیا میں اس کاشہرہ تھا بائبل میں کثرت سے اس کا ذکر ملتا ہے یہ قوم یمن کے علاقہ میں سکونت پذیر تھی اور 1100 ق م سے اس کے عروج کے دور شروع ہوتا ہے آغاز میں یہ ایک کتاب پرست قوم تھی جب اس کی ملکہ حضرت سلیمان کے ہاتھ پر مسلمان ہوگئی تو ممکن ہے کچھ دوسرے لوگ بھی توحید پرست بن گئے ہوں مگر اکثریت مشرک ہی چلی آرہی تھی اور وہ بہت سے دیوتاؤں کی پوجا کرتے تھے مورخین کے مطابق 650 ق م سے پہلے اس کے بہت سے بادشاہ ہوئے ہیں جن کالقب مکرب سبا ہوتا تھا غالبا اسی زمانہ میں سدمآرب کی بنیاد رکھی گئی اور یکے بعد دیگرے ہونے والے بادشاہ اسے وسعت دیتے رہے۔ پھر 650 قم کے بعد ان کا پایہ تخت مآرب بنا جوکہ سمندر سے 3900 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور صنعا یمن سے 60 میل جانب مشرق میں واقع ہے پھر اس کے بعد 115 ق م سے 300 ء تک کے دور ہم تیسرا اس قوم کا دور کہہ سکتے ہیں اس دور میں قبیلہ حمیر برسراقتدار تھ اجوقوم سبا کا ایک قبیلہ تھا انہوں نے مآرب کوچھوڑ کر، ریدان، کو پایہ تخت بنالیا جو بعد میں ظفار کے نام سے مشہور ہوا اور اسی دور میں اس قوم کا زوال شروع ہوتا ہے۔

300 ء کے بعد آغاز اسلام تک کا دور قوم سبا کی ہلاکت اور تباہی کا دور ہے اس دور میں ان کے ہاں مسلسل خانہ جنگیاں ہوئیں تجارت برباد ہوگئی زراعت نے دم توڑ دیا اور آخرکار آزادی تک کا خاتمہ ہوگیا پہلے حبشیوں نے قبضہ کیا ان سے آزادی حاصل ہوئی تو سدمآرب میں رخنے پڑنے شروع ہوگئے حتی کہ 450، میں بندٹوٹنے سے وہ عظیم سیلاب آیا جسے قرآن مجید نے سیل العرم کے نام سے ذکر کیا ہے اگرچہ اس کے بعد ابرہہ کے زمانہ تک اس بند کی مرمتیں ہوتی رہیں مگر آبپاشی کانظام بحال نہ ہوسکا۔ 523 ء میں یمن کے یہودی بادشاہ ذونواس نے اس نجران عیسائیوں پر ظلم وستم ڈھائے جسے قرآن مجید نے، اصحاب الاخدود، کے نام سے ذکر کیا ہے اس کے نتیجے میں حبش کی عیسائی سلطنت نے یمن کو فتح کرلیا اس کے بعد یمن کے حبشی وائسرائے ابراہہ نے عرب کے پوری مغربی علاوہ کو رومی حبشی اثر لانے کے لیے 571 ء میں مکہ معظمہ پر حملہ کیا اور اس کی فوج (اصحاب الفیل) پر تباہی آئی، بالآخر 575 میں یمن پر ایرانیوں نے قبضہ کرلیا اور وہ قبضہ 628 میں ختم ہوا جب کہ ایرانی گورنر باذان نے اسلام قبول کرلیا۔۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت