فهرس الكتاب

الصفحة 3465 من 6343

(7) یہاں تک تو آخرت اور توحید کے مشترکہ دلائل تھے، اب آیت نمبر 28 سے خالص توحید کے دلائل بیان ہورہے ہیں (رازی) ۔ مشرکین ایک طرف تو زمین و آسمان اور سب چیزوں کا خالق ومالک اللہ تعالیٰ کو مانتے اور پھر اس کی مخلوق میں سے اس کے شریک بھی ٹھہراتے ان کے سامنے نذرونیاز پیش کرتے تو ان کے اس رویہ کی تمثیل بیان فرمائی ہے جس کا منشایہ ہے کہ خدا کے دیے ہوئے مال میں تمہارے غلام تو شریک قرار نہیں پاسکتے، تو پھر خدا کی پیدا کی ہوئی کائنات میں خدا کی پید اکردہ مخلوق کیسے شریک بن سکتی ہے؟۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت