فهرس الكتاب

الصفحة 3330 من 6343

(13) اس کے بعد حبش کے اہل کتاب کے اس وفد کی طرف اشارہ کیا ہے جوہجرت حبشہ کے بعد نبی کی بعثت کی خبریں سن کر مکہ معظمہ آیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے قرآن سن کر کر ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے انہوں نے قرآن کے وحی الٰہی ہونے کی تصدیق کی اور آپ پر ایمان لے آئے، یہ واقعہ مسجد حرام میں پیش آیا جب کہ کفار قریش گردوپیش کھڑے ہو کر اس منظر کو دیکھ رہے تھے سیرت ابن ہشام اور البدیہ (ابن کثیر) میں یہ واقعہ مفصل مذکور ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت