فهرس الكتاب

الصفحة 2352 من 6343

اب کہ سورت ختم ہورہی ہے سلسلہ بیان پھر اسی مطلب کی طرف رجوع ہوگیا ہے جو اوائل سورت میں چھڑ گیا تھا، یعنی حضرت مسیح کی شخصیت کے بارے میں عیسائیوں کی گمراہی۔ چنانچہ آیت (85) میں فرمایا قیامت کے دن تمام انسان دو گروہوں میں بٹ جائیں گے، ایک متقیوں کا ہوگا، دوسرا مجرموں کا، متقی اپنے ایمان و عمل کی جزا میں نجات پائیں گے، مجرم اپنے انکار و بدعملی کی پاداش میں عذاب۔ یہ بات کسی کے اختیار میں نہ ہوگی کہ دنیا کے درباروں کی طرح جسے چاہے اپنی سفارش سے چھڑا لے، پس عیسائیوں نے جو حضرت مسیح کو نوع انسانی کے گناہوں کا کفارہ دینے والا اور اس کا شفیع و منجی تصور کرلیا ہے وہ صریح گمراہی نہیں ہے تو کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت