فهرس الكتاب

الصفحة 2937 من 6343

(13) آسمانوں وزمین کوچھ دنوں میں پیدا کرنے سے مراد چھ ادوار بھی ہوسکتے ہیں جیسا کہ تورات میں مذکور ہے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خدائی ایام مراد ہوں، وان یوما عندربک کالف سنۃ مماتعدون۔ اس پر مفصل بحث کے لیے ترجمان القرآن جلد دوم میں، سورۃ یونس، کی تفسیر کے آخر میں نظر ڈال لینا ضروری ہے، خلق السماوات والارض پر حافظ ابن کثیر نے، البدایہ والنہایہ میں مفصل بحث کی ہے اور قرآن پاک کی مختلف آیات کو یکجا کردیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت