فهرس الكتاب

الصفحة 3738 من 6343

(12) یعنی اگر بنی آدم کے اعمال پر فوری گرفت ہوتی تو کوئی متنفس زمین پر باقی نہ رہتا، لیکن اللہ تعالیٰ نے ڈھیل دے رکھی ہے اور جزائے اعمال کے لیے ایک وقت مقرر کردیا ہے۔ اگر تدریج وامہال کی یہ فرصتیں اور بخششیں نہ ہوتیں تودنیا میں ایک وجود بھی فرصت حیات سے فائدہ نہ اٹھاسکتا، ہر غلطی ہر کمزوری، ہر نقصان، ہرفساد اچانک، بیک دفعہ بربادی وہلاکت کا باعث ہوجاتا۔ واللہ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت