فهرس الكتاب

الصفحة 4275 من 6343

(4) قوم ثمود کا مرکزی شہر الحجر تھا جواب مدائن صالح کے نام سے مشہور ہے اور وہاں اس قوم کے تباہ شدہ آثار اب بھی موجود ہیں یہ علاقہ شہر، العلا سے چند میل کے فاصلے پر واقع ہے حجاز سے جو قافلے شام جاتے ہیں وہ لازما اس سے گزر کرجاتے ہیں اور یہ اس ریلوے لائن کا ایک اسٹیشن بھی ہے جو مدینہ سے دمشق کو جاتی ہے۔ قوم ثمود عرب کے اس حصے میں آباد تھی جوحجاز اور شام کے درمیان وادی القری تک چلا گیا ہے اسی مقام کو دوسری جگہ الحجر سے بھی تعبیر کیا گیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت