فهرس الكتاب

الصفحة 3491 من 6343

(13) آیت 54 میں انسانی زندگی کے ادوار ثلاثلہ کی طرف اشارہ ہے یعنی بچپن، جوانی اور بڑھاپا، اور یہ ساری حالتیں اسی کی پیدا کردہ ہیں اور یہ اسی کے علم وقدرت کے کرشمے ہیں۔ اوپر دلائل آفاق کا ذکر تھا اب یہاں دلائل نفس کی طرف اشارہ فرمادیا ہے (رازی) ۔

" قوموں کی زندگی کا بھی یہی حال ہے کہ قوم پیدا ہوتی ہے بچپنے کا عہد بے فکری سے کاٹ کرجوانی کی طاقت آزمائیوں میں قدم رکھتی ہے یہ وقت کاروبار زندگی کا اصلی اور قومی صحت وتندرستی کا عہد نشاط ہوتا ہے جہاں جاتی ہے اوج واقبال اس کے ساتھ ہوتا ہے اور جس طرف قدم اٹھاتی ہے دنیا اس کے استقبال کے لیے دوڑتی ہے اس کے بعد جوزمانہ آتا ہے اسے پیری وصدعیب کا زمانہ سمجھیے، طرح طرح کے اخلاقی وتمدنی عوارض پیدا ہونے لگتے ہیں جمعیت واتحاد کاشیرازہ بکھر جاتا ہے اجتماعی قوتوں کا اضمحلال نظام ملت کو کمزور کردیتا ہے "۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت