(14) آنحضرت سے عموما منافقین اور کفار سوال کرتے کہ قیامت کب بپا ہوگی؟ وہ یہ سوال بطور استہزا کرتے ان کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے تنبیہ فرمائی اور قیامت کے دن کا منظر پیش کردیا، اور پھر مسلمانوں کو متنبہ کیا کہ تم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسا طرز عمل اختیار نہ کرو جیسا کہ یہود نے حضرت موسیٰ سے اختیا کیا تھا۔