فهرس الكتاب

الصفحة 1733 من 6343

آیت (15) میں فرمایا: تمام مخلوقات اسی کے آگے چارو ناچار جھکی ہوئی ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن ہر آنکھ دیکھ سکتی ہے کہ حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں، تم جو احکام الہی سے سرتابی کرنی چاہتے ہو خود اپنے سایے کو دیکھ لو۔ جو اندازہ اس بارے میں بنا دیا گیا ہے کہ اس سے کبھی وہ باہر نہیں جاسکتا۔ صبح کو چڑھتی دھوپ میں اس کا ایک خاص ڈھنگ ہوتا ہے، شام کو ڈھلتی دھوپ میں ایک خاص ڈھنگ، اگر غور کرو تو قدرت الہی کے احکام و قوانین کے آگے ٹحیک اسی طرح تمہاری ہستیاں بھی مسخر ہیں۔ خواہ تمہیں اقرار ہو، خواہ انکار۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت