فهرس الكتاب

الصفحة 2050 من 6343

آیت (6) میں اسی عہد کی طرف اشارہ کیا ہے۔ فرمایا اگر تم نے اچھے کام کیے تھے تو اپنے ہی لیے کیے تھے۔ یعنی اس کے نتائج تمہارے ہی حصہ میں آئے اور بدعملیاں کی تھیں تو وہ بھی اپنے ہی لیے کی تھیں۔ اس کی پاداش بھی تمہارے ہی حصہ میں آئی۔ چنانچہ جب اسیا ہوا کہ اس دوسری مہلت کی بھی تم نے قدر نہ کی اور اپنی توبہ وا نابت کے وہ تمام عہد بھلا دیے جو بابل کی اسیری کے زمانہ میں کیے تھے تو پھر دوسری ہلاکت کا وقت نمودار ہوگیا یعنی رومی حملہ کا۔ یہ بنی اسرائیل کی آخری ہلاکت تھی۔ اس کے بعد پھر نہ سنبھل سکے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت