فهرس الكتاب

الصفحة 1532 من 6343

قوم عاد میں حضرت ہود کا ظہور ہوا۔ (ا) انہوں نے کہا اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمہارے عقائد و اعمال حقیقت کے خلاف محض افترا ہیں۔ میں کسی معاوضہ کا طالب نہیں، محض ادائے فرض کا تقاضا ہے جو مجھے دعوت الی الحق پر مجبور کررہا ہے۔

(ب) لیکن ان کی قوم نے ان مواعظ پر کان دھرنے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا تمہارے پاس کوئی ایسی بات نہیں جو ہمارے نزدیک دلیل ہو۔ ہم تو اپنے معبودوں کی پرستش چھوڑنے والے نہیں، ہمارے خیال میں جو بات آتی ہے وہ تو یہ ہے کہ ہمارے معبودوں میں سے کسی کی مار تمہیں لگ گئی ہے۔ اسی لیے ایسے خیالات اانے لگے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت