فهرس الكتاب

الصفحة 3478 من 6343

(10) آیت نمبر 41 میں بتایا کہ عالم بروبحر میں جو فتنہ فساد بپا ہے اور آسمان کے نیچے جو ظلم وستم ڈھائے جارہے ہیں یہ سب شرک کی وجہ سے ہیں، جب سے لوگوں نے توحید (دین فطرت) کوچھوڑ کر شرک کی راہیں اختیار کی ہیں اس وقت سے یہ ظلم وستم بھی بڑھ گیا ہے اور شرک جیسے قولی واعتقادی ہوتا ہے اسی طرح شرک عملی بھی ہوتا ہے جو فسق وفجور اور معاصی کاروپ دھار لیتا ہے شروع سورۃ میں ایران وروم کی جس جنگ کا ذکر تھا اس آیت میں اس سے فتنہ وفساد کے اسباب کی طرف اشارہ فرمادیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت