فهرس الكتاب

الصفحة 2382 من 6343

مصر کی غلامی نے بنی اسرائیل کے اخلاق و عواطف بالکل پژمردہ کردیے تھے، عزم وہمت کا کوئی ولولہ ان میں باقی نہیں رہا تھا۔ جب حضرت موسیٰ نے فتح و اقبال کے آنے والے وقت کی بشارت سنائی تو اکثروں کو یقین نہیں آیا۔ چونکہ یہ بات علم الہی میں تھی اس لیے یہاں آیت (16) میں پہلے سے خبردار کردیا کہ کہیں ایسا نہ ہو ایسے لوگوں کی محرومیاں تمہیں بھی اقدام عمل سے روک دیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت